اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے یوکرین کے وزیر خارجہ دمیرتوکولیبا نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر شہباز شریف نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، ثقافت کے شعبوں میں تعاون، جنوبی ایشیا اور یوریشیا کے خطوں میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
یوکرینی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوکرین کے تنازع کا عالمی سطح پر ایک اہم اثر پڑا ہے اور کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکراتی اور سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ دمیرتوکولیبا نے وزیر اعظم شہباز شریف کو یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ مقصد عالمی امن اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔
Foreign Minister of Ukraine Dmytro Kuleba called on Prime Minister Shehbaz Sharif in Islamabad. pic.twitter.com/s5TJlTO8i2
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 20, 2023