اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں پاکستان کے چوتھے عالمی جائزہ پر اسرائیلی بیان کیخلاف پاکستان نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی عالمی جائزہ رپورٹ کو متفقہ منظور کیا، کئی ممالک، سول سوسائٹی تنظیموں نے انسانی حقوق کے فروغ میں پاکستان کی پیشرفت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کے اسرائیل اور بھارت سے تانے بانے جڑے ہیں: شیری رحمان، عطا تارڑ
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کا بیان سیاسی شعبدہ بازی ہے، اسرائیلی بیان اجلاس کے مثبت لہجے، ریاستوں کی بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل، فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ رکھتا ہے، پاکستان، تحفظ انسانی حقوق کے لیے اسرائیلی مشورے کے بغیر بہت کچھ کر سکتا ہے۔