برساتی پانی جمع کرنے کیلئے برنس گارڈن میں 2 پرانے کنویں بحال کر دیئے گئے

Published On 08 July,2023 06:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) برساتی پانی جمع کرنے کے لیے برنس گارڈن میں دو پرانے کنویں بحال کر دیئے گئے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چاولہ مارکیٹ میں بھی برساتی پانی کو جمع کرنے کے لیے کنواں درست کیا گیا ہے، تجربہ کامیاب رہا ہے دوسرے پارکوں میں بھی برساتی پانی جمع کرنے کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شاہین کمپلیکس اور ملحقہ علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی میں بہتری آئے گی، کوشش ہے برسات میں شہریوں کو تکالیف کا سامنا نہ ہو۔