یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونیوالوں کی تعداد میں مزید 3 افراد کا اضافہ

Published On 04 July,2023 05:19 pm

میرپور آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والوں کی تعداد میں مزید 3 افراد کا اضافہ ہو گیا۔

کمشنر میرپور ڈویژن چودھری شوکت علی نے "دنیا نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی میں سوار 3 نوجوانوں کا تعلق میرپور سے ہے، یونان کشتی حادثہ میں سوار کشمیری افراد کی تعداد 32 ہے جن میں سے 31 کا تعلق میرپور اور کوٹلی سے ہے۔

چودھری شوکت علی کے مطابق لیبیا کے ڈی پورٹ سینٹر اور دیگر جیلوں میں 130 افراد موجود ہیں۔