یونان کشتی حادثہ: گجرات پولیس کا اہلکار بھی زندہ بچ جانے والوں میں شامل

Published On 22 June,2023 12:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے 12 پاکستانیوں میں سے ایک گجرات پولیس کا اہلکار نکلا۔

گجرات پولیس کا ملازم عثمان صدیق پنجاب پولیس سے چھٹی لے کر اٹلی جانے کے لیے لیبیا روانہ ہوا، عثمان صدیق نے غیرقانونی طریقہ سے اٹلی جانے کے لیے ایجنٹ کو لاکھوں روپے ادا کئے۔

عثمان صدیق لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہے۔

یونانی حکام نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عثمان صدیق کو کیمپ سے جانے کی اجازت دے دی۔