کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی و قومی اسمبلیاں 13 اگست کو ازخود ختم ہوجائیں گی، اسمبلیوں کو آگے بڑھانے کا کوئی بھی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بلوچ مجاہد فٹ بال گراؤنڈ اینڈ کمیونٹی سینٹر منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کےتعاون سےمنصوبے پر ایک ارب نوے کروڑ روپے خرچ کیے، منصوبہ ابراہیم حیدری کے عوام کیلئے سندھ حکومت کا بڑا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان نے زمان پارک جا کر بڑی غلطی کی، اگر حافظ نعیم الرحمان زمان پارک نہیں جاتے تو شاید پی ٹی آئی والے ووٹ دے دیتے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبرمیں الیکشن ہوتے ہوئے نظر آر ہے ہیں، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔