سمندری طوفان بپر جوئے سے نمٹنے کیلئے فوجی دستے تعینات

Published On 12 June,2023 09:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ممکنہ سمندری طوفان "بپر جوئے" سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات کر دیے گئے۔

ممکنہ سمندری طوفان بپر جوئے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات بارے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی رینجرز سندھ، جی او سی حیدرآباد گیریژن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان کراچی سے 600 کلو میٹر دور، ادارے ہائی الرٹ، سی ویو روڈ بند

اجلاس میں " بپر جوئے" سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی اور پاک فوج کی خدمات لیتے ہوئے تازہ دم دستے حفاظتی اقدامات کے طور پر تعینات کر دیے گئے، پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ سمندری طوفان " بپر جوئے" سے نمٹنے کے لیے روانہ ہو گئے۔

پاک آرمی کی کمانڈ نے فیصلہ کیا کہ پاک آرمی کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔