وزیراعظم آج چشمہ-5 نیوکلئیر پاور پلانٹ بارے تقریب میں شریک ہوں گے

Published On 20 June,2023 01:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف آج چشمہ-5 نیوکلئیر پاور پلانٹ بارے تقریب میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف تقریب کے دوران چشمہ-5 نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔

وزیر اعظم مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور پاکستان سویٹ ہومز کو حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹ وینز کا عطیہ بھی پیش کریں گے۔