وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

Published On 16 June,2023 05:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے بھی شرکت کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے بجٹ میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کےوفدکی ملاقات ، سیاسی صورتحال پرمشاورت

جے یو آئی رہنماؤں نے وزیراعظم کے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف بھی کی۔