خیرپور: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 14 June,2023 07:08 pm

خیر پور: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ نیشنل ہائی وے پر تھری میرواہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو بری طرح کچل ڈالا، 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹھری میرواہ منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شاہ محمد جاگیرانی اور اکرام جاگیرانی کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق شکار پور سے بتایا جارہا ہے۔