گلگت میں ٹریفک حادثہ: وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 13 June,2023 11:38 am

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں جا گری، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت سے سکردو جاتے ہوئے شینگس کے مقام پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر مزمل، ان کے والد اور والدہ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ بہن شدید زخمی ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی خاتون اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔