لاہور: (دنیا نیوز) پارٹی کا نام استعمال کرنے پر استحکام پاکستان تحریک نے جہانگیر ترین کی پارٹی کو نوٹس بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس استحکام پاکستان تحریک کے صدر احمد کلیم کی جانب سے بھجوایا گیا، لیگل نوٹس پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر علیم خان کو بھجوایا گیا۔
استحکام پاکستان تحریک کے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود استحکام پاکستان تحریک پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق استحکام پاکستان تحریک ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس کا بنیادی نعرہ مستحکم پاکستان ہے، استحکام پاکستان تحریک 17 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی۔
بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کو 7 دن کا وقت دیا گیا ہے، سات دنوں میں اپنی پارٹی کا کوئی اور نام تجویز کریں جو ان کے ذاتی نظرئیے سے مطابقت رکھتا ہو۔