پاکپتن : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھریلو جھگڑے پرداماد نے بیوی سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
پولیس زرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ گاؤں شام گڑھ میں پیش آیا جہاں داماد نے فائرنگ کرکے بیوی ، سسر سمیت تین افراد کی جان لے لی ، مقتولین کی شناخت غلام فرید بلوچ ، اس کابیٹا ثاقب اور بیٹی آمنہ کے نام سے ہوئی ہے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کی ٹیمیں شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں ۔
پولیس کی جانب سے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔