کراچی: مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی سے ڈپٹی میئر کی سیٹ مانگ لی

Published On 03 June,2023 08:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی سے کراچی میں ڈپٹی میئر کی سیٹ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی کھیئل داس، سینیٹر وقار مہدی، سعید غنی موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) نے میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعادہ کیا، ڈپٹی میئر کے مطالبے پر پارٹی قیادت سے بات کرنے کیلئے وقت مانگ لیا گیا۔