سندھ سے تحریک انصاف چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ

Published On 30 May,2023 12:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سندھ سے تحریک انصاف چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں اور جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی جانب سے رواں ہفتے ہی نئی پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں متحرک ہوئے اور انہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تاہم ابھی تک انہوں نے پارٹی کے متعلق کچھ بھی میڈیا میں جاری نہیں کیا ہے۔