لاہور: (دنیا نیوز) سیاسی منظر نامے پر جہانگیر ترین دوبارہ متحریک ہو گئے، جہانگیر ترین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری کے ہمراہ سلیمان شہباز سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا، ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔