اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ یوم تکریم کا سب سے بڑا پیغام جو عناصر ذاتی خواہشات کو پاکستان سے بالاترسمجھتے ہیں وہ گمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کے طفیل آج قائد کا پاکستان محفوظ اورمحفوظ ترین ہاتھوں میں ہے ، شہدا کی بے حرمتی کرنےوالے قوم کے مجرم ہیں، بدقسمتی سےایک لیڈر کے بہکانے پرجتھے نے غازیوں، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کی عظیم ماؤں،بچوں کوسلام پیش کرتا ہوں، قوم 9 مئی کے واقعے کو نہیں بھلا سکے گی، وعدہ کرتےہیں ان شرپسندوں، دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی تکریم کےلیےہم عاجزی سےکھڑے ہیں، اللہ شہدا کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، یوم تکریم کا سب سے بڑا پیغام جوعناصر ذاتی خواہشات کو پاکستان سے بالاترسمجھتے ہیں وہ گمراہ ہیں۔