محکمہ ایکسائز نے عمران خان کو لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا

Published On 22 May,2023 01:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کو لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو زمان پارک گھر کے لگژری ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے کی ادائیگی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق ٹیکس جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، آج جمع نہ کرایا گیا تو ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا، گھر کے لگژری ٹیکس سے متعلق نوٹس عمران خان نے وصول کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کا زمان پارک والا گھر عمران خان اور ان کی 4 بہنوں کے نام ہے۔