ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج نوید احمد قریشی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عبوری ضمانت پر ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت عدم حاضری کے باعث خارج کر دی۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے، اس کیس میں سابق وزیر کا مشیر جیل میں مقید ہے۔