راولپنڈی :(دنیانیوز) 9 مئی کو ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی ریجن کے چار اضلاع سے 514 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
آر پی او سید خرم علی کے مطابق راولپنڈی ریجن کے چار اضلاع میں 514 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ ضلع اٹک، جہلم، راولپنڈی اور چکوال میں 27 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
آر پی او نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے جبکہ توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کی تعداد 3 ہزار 293 ہے ، چار اضلاع میں درج مقدمات میں 464 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں، مقدمات میں نامزد ملزمان میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی شامل ہے۔
آر پی او کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت 240 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 2 ہزار 779 نامعلوم اور نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔