لاہور: (دنیانیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسندوں کی تعداد 3800 ہوگئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے اب تک 2ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں رات گئے بھی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے ۔
پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی کوشش کے دوران پنجاب بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوچکے ہیں ۔
لاہور اور پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 سے زائد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔
دوسری طرف زمان پارک کی طرف جانے والے راستے کھول دیئے گئے ہیں، زمان پارک کے اندر اور باہر لگے کیمپ گزشتہ روز پولیس اور انتظامیہ نے اکھاڑ دیئے تھے۔