لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدمعاشوں اور مجرموں کا گروہ قوم پر حاوی ہو چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اخلاق و اقدار سے یکسر عاری بدمعاشوں، مجرموں اور احمقوں پر مشتمل ایک گروہ پوری طرح قوم پر حاوی ہوچکا ہے، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کیخلاف آواز بلند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔
اخلاق و اقدار سے یکسر عاری بدمعاشوں، مجرموں اور احمقوں پر مشتمل ایک گروہ پوری طرح قوم پر حاوی ہوچکا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2023
ایسے میں جب ملک خاص طور پر تاریخ کی بلند ترین مہنگائی اور تیزی سے بڑھتی بےروزگاری کے ساتھ بدترین معاشی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے، اقتدار پر قابض گروہ اپنی تمام تر… pic.twitter.com/mYNpPHl6Da
ان کا کہنا تھا کہ ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی اور تیزی سے بڑھتی بیروزگاری کے ساتھ بدترین معاشی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے، ان حالات میں اقتدار پر قابض گروہ اپنی تمام تر توانائیاں ملک کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح کی واحد سیاسی جماعت کو جبر و فسطائیت سے کچلنے کی منصوبہ بندی پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کیخلاف آواز بلند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔