متنازع ٹوئٹ کیس: اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published On 18 May,2023 12:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹ کیس میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

سپیشل جج وسطی نے مسلسل عدم حاضری پر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، عدالت نے اعظم سواتی کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔

معزز عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو فرد جرم کیلئے 30 مئی کو طلب کرلیا۔