اسلام آباد: (دنیانیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ایسا بندوبست کررہی ہے کہ آئندہ کوئی ریاست پر حملہ آور نہ ہو سکے، آئندہ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے ۔
انہوں نےکہا کہ عمران خان نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے ، بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا ،لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا اس کے باوجود کوئی عمران خان کی طرح ملک پر حملہ آور نہیں ہوا۔
تمہاری فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے بندوبست ہو رہا ہے کہ آئیندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے، ریاست پر حملہ آور نہ ہو بندوبست ہو رہا ہے کہ آئیندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 18, 2023
تم نے لوگوں کی بیٹیوں… https://t.co/5ycU49BchF
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کا لبادہ اوڑھ کرملک اور عوام کو سزا دی ، ملکی معیشت کو چھوڑا نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئندہ کوئی یہ کوشش اور ملک دشمنی کی جرات نہ کر سکے۔