کوئٹہ : ( دنیا نیوز ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہو گا جو کہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔
بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رکن نصر اللّٰہ خان زیرے 4 مئی سے دکی کے علاقے میں کان میں پھنسے 2 کان کنوں کو 11 روز گزرنے کے باوجود ریسکیو نہ کیے جانے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
اجلاس کے وقفہ سوالات میں محکمہ تعلیم اور منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔