کوئٹہ : ( دنیا نیوز ) بلوچستان کے 35 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل کی ریزرو سیٹوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ صوبے بھر کی ریزرو سیٹوں کے لیے ہوگا۔
شیڈول کے مطابق 23 مئی کو کاغذات نامزدگی امیدواروں کو جاری کیے جائیں گے، 24 مئی سے 27 مئی تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے اور 29 مئی کو تمام امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔
30 مئی سے یکم جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل ہوگا، کاغذات نامزدگی کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 2 جون سے 5 جون تک دائر کی جا سکیں گی جبکہ 7 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 8 جون مقرر کی گئی ہے جبکہ 9 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 22 جون کو پولنگ ہوگی۔