اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کئی گھنٹے انتظار کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے زمان پارک لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔
سابق وزیر اعظم کو ججز گیٹ سے روانہ کیا گیا، عمران خان کی روانگی کے لئے مرسیڈیز گاڑی اسلام ہائیکورٹ پہنچائی گئی، گزشتہ روز بھی اسی گاڑی میں سپریم کورٹ لایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کرپشن کیس: عمران خان کی 2 ہفتے کیلئے عبوری ضمانت منظور
عمران خان کی روانگی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی، سابق وزیر اعظم اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی میں عدالت سے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ زمان پارک میں بھی پاکستان تحریک انصاف لاہور کے کارکنان اور سپورٹرز اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہیں۔