لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 2790 تک جا پہنچی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب بھر میں پرتشدد کاروائیوں کے دوران 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے، پنجاب پولیس کے زیر استعمال 72 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور انہیں نذر آتش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگامہ آرائی پرتشدد واقعات، لاہور کے سرکاری خزانے کو 7 ارب کا نقصان
انہوں نے مزید بتایا کہ جلاؤ گھیراؤ، تشدد اور املاک کو نذر آتش کرنے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کی گرفتاریاں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔