اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کا سربراہی اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت سربراہ پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام (ف ) مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے آج ہونے والے سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بھی اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی رہائی کے حوالے سے فیصلے پر ہم نے رد عمل تیار کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ کو ( آج ) ہنگامی طور پر پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں ایک اجتماعی فیصلہ کیا جائے گا۔