عمران خان کے طبی معائنے کیلئے پولی کلینک اور پمز کے 2 میڈیکل بورڈز تشکیل

Published On 09 May,2023 05:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے طبی معائنے کیلئے پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں دو میڈکل بورڈز بنا دیئے گئے۔

پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ میں 7 ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، چیئرمین کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر فرید اللہ شاہ، فزیشن کارڈیالوجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر مامون قادر، آرتھو کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد اختر خان، کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر سیمہ شان، سرجن سرجری ڈاکٹر تصور مرزا، سی سی ایم او ڈاکٹر امتیاز احمد اور ایسوسی ایٹ پیتھولوجسٹ ڈاکٹر خدیجہ افتخار بورڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز کی جانب سے بنائے گئے دوسرے میڈیکل بورڈ میں 5 ماہر ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹر نعیم ملک کو میڈیکل بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔