راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوام مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ججوں کی انکوائری اور ججوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی دھمکی عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ کب تک صبروتحمل کا مظاہرہ کرے گی بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا، نہ یہ ریکارڈ جمع کرائیں گے، نہ پیسے دیں گے نہ الیکشن کرائیں گے، عدلیہ کو آئینی فیصلے پرمجبور کرائیں گے۔
پی اے سی میں ججوں کی انکوائری اور ججوں کو تختہ دار میں لٹکانے کی دھمکی عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے خود تو عوام میں تنہا ہوئے پاکستان کو بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔یہ پارلیمانی ریکارڈ بھی جمع نہیں کرائیں گے بلکہ سازش کے تحت حالات خراب کرائیں گے تاکہ گھر جانے میں آسانی ہو
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 9, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا جو وزیراعظم برطانیہ کی تاج پوشی میں مصروف ہو اسے آٹے کے قحط کی کیا فکر، حکومت عوام میں نفرت کا نشان بن چکی ہے، 13 پارٹیوں نے 13 مہینوں میں غریب پر 170 ارب روپے کے ٹیکس لگائے، 50 فیصد مہنگائی کی اورآئی ایم ایف سے بھی کچھ نہیں ملا۔
عدلیہ کب تک صبروتحمل کامظاہرہ کرے گی بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا نہ یہ ریکارڈجمع کرائیں گےنہ پیسےدیں گےنہ الیکشن کرائیں گے عدلیہ کوآئینی فیصلے پرمجبور کرائیں گے جو وزیراعظم برطانیہ کی تاج پوشی میں مصروف ہو اسے آٹے کے قحط کی کیا فکر۔ حکومت عوام میں نفرت کا نشان بن چکی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 9, 2023
انہوں نے کہا 17 مئی کے آئی ایم ایف کے ایجنڈے میں پاکستان کو جھنڈی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اور امپورٹ کم ہو رہی ہے، کاروبار تباہ ہے، وزراء غیر ملکی دوروں پر ہیں، آئین کی گولڈن جوبلی منانے والوں کے سامنے آئین ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، خود تو یہ عوام میں تنہا ہوئے ہی ہیں پاکستان کو بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔
ان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ پارلیمانی ریکارڈ بھی عدالت میں جمع نہیں کرائیں گے بلکہ سازش کے تحت حالات خراب کرائیں گے تاکہ گھر جانے میں آسانی ہو۔