کوئٹہ: (دنیا نیوز) کسٹم حکام کی چینی اور کھاد سمگل کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، ہمسایہ ملک چینی اور کھاد کی 37ہزار دو سو بوریاں قبضے میں لی گئی ہیں۔
کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ سمیع الحق نے بتایا کہ چینی اور کھاد 45 ٹرکوں میں لاد کر سمگل کی جارہی تھیں ،قبضے میں لی گئی چینی کی مالیت 11کروڑ نوے لاکھ جبکہ کھاد کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے ۔
چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان کے مطابق اپریل کے دو ہفتوں کے دوران 59 کیسز چینی اور کھاد کے 3 کیسز بنائے گئے ہیں، پالیسی کے مطابق گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر کسٹم سٹاف تعینات ہے ، سرحدوں کو بند کیا گیا ہے تاکہ سمگلنگ کی کوشیشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔