کوئٹہ: (دنیا نیوز) دکی میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک کان کن زخمی بھی ہوا ہے، زخمی کان کن کو طبی امداد کیلئے لورا لائی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے کان کن کا نام حیات تھا جس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، زہریلی گیس کے باعث مزید 3 کان کن بے ہوش بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔