کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا دور ملک کا سنہری دور تھا، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑ رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں 6.2 فیصد پر معیشت گروتھ کر رہی تھی، ہمارے دور میں کھانے، پینے کی اشیا سستی تھیں، آج ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 12 سال بعد 34ویں نیشنل گیمز کا انعقاد چیلنج بن گیا
قاسم سوری نے کہا کہ تحریک انصاف دور میں ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی، حکمران اربوں روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کر رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کے اندر نئے سوئمنگ پول بنائے جا رہے ہیں، غریب آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور آج کی حکومت میں زمین و آسمان کا فرق ہے، نواز شریف 50 روپے کا اشٹام پیپر دے کر لندن بھاگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک دولت کا الزام: اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
قاسم سوری نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر نائب صوبائی صدر دودا شاہوانی خان پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ہزاروں لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، عمران خان نجات دہندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف ڈیڑھ سو جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی گئی
قاسم سوری نے کہا کہ ہم سب کوساتھ لے کر چل رہے ہیں، بلوچستان کو ترقی کی راہ پر پی ٹی آئی نے گامزن کیا، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہو گا، کوشش ہے پورے ملک میں الیکشن ہوں لیکن پی ڈی ایم نہیں چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ عوام آج مہنگائی کے باعث سڑکوں پر ہے، گیس، بجلی اور تمام چیزیں مہنگی ہو چکی ہیں، عمران خان کا دور ملک کا سنہری دور تھا، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اکثر رہنما چور ہیں۔