اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔
سپریم کورٹ میں 15 جون تا 11 ستمبر تک تعطیلات ہوں گی، سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور صوبائی برانچ رجسٹریوں پر بھی ہو گا۔