اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف دائر مزید 3 درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیے گئے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے آئینی درخواستوں کو نمبر الاٹ کیے ہیں۔
زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست کو 10 نمبر الاٹ کیا گیا، غلام محی الدین کی درخواست کو 11 نمبر الاٹ کیا گیا جبکہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کو نمبر 12 الاٹ کیا گیا ہے۔
تینوں درخواستیں 2 مئی کو زیر سماعت مقدمے کے ساتھ منسلک کی جائیں گی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پرعملدرآمد 13 اپریل کو روک دیا تھا۔