اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری سے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو ارسال کر دیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو لکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطاق خط میں کہا گیا ہےکہ سینیارٹی اصول پر دونوں چیف جسٹس صاحبان کو سپریم کورٹ لانے پر غور کیا جائے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر بھی زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 17 ججز کی جگہ 15 ججز کام کر رہے ہیں ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سینیئر ممبر ہیں۔