اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
گزشتہ روز دیئے گئے عشائیے میں عدالت عظمیٰ کے 14 ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی اور اُن کی جانب سے میزبان کو عشائیے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عشائیے کا مقصد سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر عید کے بعد چیف جسٹس پاکستان ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔