ہمیں خدشہ ہے حکومت جو بجٹ پیش کرے گی وہ سیاسی بجٹ ہو گا: حماد اظہر

Published On 01 May,2023 11:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ہے موجودہ حکومت بجٹ پیش نہ کرے۔

دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے یہ جو بجٹ پیش کریں گے وہ ایک سیاسی بجٹ ہو گا، بجٹ نگران حکومت کے حوالے کر دینا چاہیے، یہ بضد ہیں کہ بجٹ پیش کرنا ہے تو پھر آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین بینک کی رضا مندی ضروری ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا ہے کہ جانے والی حکومت کو ایک ذمہ دار بجٹ پیش کرنا چاہیے، مذاکرات کا بنیادی جزو پاکستان کی معیشت ہونا چاہیے، دونوں فریقین اگر بیٹھ کر آزادانہ طور پر فیصلہ کریں تو اچھے نتائج پر پہنچ سکتے ہیں، اسپائلر بھی میدان میں موجود ہے کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں۔