آٹا سکیم: لوگوں کی جانیں گئیں اور تذلیل ہوئی، یہ سب 20 ارب کیلئے کیا؟، فواد چودھری

Published On 30 April,2023 05:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر نیب سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مفت آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کے الزامات پر نیب کو تحقیقات کرنی چاہیے، آٹا سکیم میں کرپشن پر چئرمین نیب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان کے بیان پر تحقیقات کا آغاز کریں، پنجاب حکومت کے ذمہ داروں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا سکیم میں 20 ارب کی چوری: شاہد خاقان عباسی کے بیان پر مریم اورنگزیب کی وضاحت

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو حکام نے کہا کہ وہ PTI دور کی طرح ڈیجیٹلائز نظام کے تحت 84 ارب کو شفافیت سے عوام تک پہنچا سکتے ہیں، شہباز شریف کے اصرار پر آٹے کی لائنز لگا کر آٹا بانٹا گیا، لوگوں کی جانیں گئیں اور لوگوں کی تذلیل بھی ہوئی، تو یہ سب کیا 20 ارب کیلئے کیا گیا؟۔