کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے زیر اہتمام کراچی میں مردم شماری کے خلاف شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا۔
تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے مختلف احتجاجی کیمپوں کا دورہ کیا، احتجاجی مظاہروں میں مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان، بلال غفار، ارسلان تاج، عالمگیر خان نے مختلف احتجاجی کیمپوں کی قیادت کی، ارکان اسمبلی جمال صدیقی ، راجا اظہر ، محمود مولوی ، شہزاد قریشی و دیگر نے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا۔
نمائش چورنگی، کورنگی کراسنگ، پاور ہاؤس، ملیر 15، حسن اسکوائر پر تحریک انصاف نے احتجاج ریکارڈ کرایا، تین تلوار، گڈاپ ٹاؤن، چنیسر، پرفیوم چوک، ماڈل ٹاؤن، بلدیہ، لیاقت آباد کے علاقوں میں بھی احتجاج کیا گیا، لانڈھی، مومن آباد، لیاری، شاہ فیصل، سہراب گوٹھ میں بھی تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکلے۔
#census2023 #Karachi demands full count. Transparency and re validation by Public. #الٹی_گنتی_نامنظور pic.twitter.com/lAjgXMcADE
— Rabia AzfarNizami (@rabiaazfar) April 29, 2023