چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

Published On 30 April,2023 11:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج شام قوم سے خطاب کریں گے، عمران خان کارکنان کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان کی آواز مضبوط بنانے کے لئے ہر ویک اینڈ پر interactive سیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔