اسلام آباد: (دنیا نیوز) موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ایم کیو ایم کے وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے، جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان، شیخ مولانا انور، جلال الدین ایڈووکیٹ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ایم کیو ایم کے وفد نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کیا، ملاقات میں پنجاب اور کے پی کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے کسی جگہ بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے: فضل الرحمان
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے، پارلیمان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، پارلیمان کا فیصلہ تمام اداروں کو قابل قبول ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا موقف واضح ہے، ہم پی ٹی آئی کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔