اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود اور مولانا لطف الرحمان بھی موجود تھے، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی۔
شہباز شریف نے مولانا کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔