اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کر دیا۔
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے جسطرح اپنے متنازعہ فیصلوں سےسپریم کورٹ جیسے معزز ادارےکوتقسیم کیا ھےاوراسکو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سےمحاذ آرائ کی پوزیشن پر لاکراس ملک اورریاست کو جسطرح کےبحران میں مبتلاکیا ھے اسکاواحدحل اب انکااستعفی ھے،انکو بغیرکسی تاخیرکےاب استعفی دیدینا چاھئیے
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) April 7, 2023
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم ادارے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو محاذ آرائی کی پوزیشن پر لے آئے ہیں اور ان کے فیصلوں نے ریاست کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے، اس کا واحد حل چیف جسٹس کا استعفیٰ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بغیر کسی تاخیر کے استعفی دے دینا چاہئے۔