اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی یا نہیں،فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل تاریخ ہے عدالت نے وقت دیا ہوا ہے، ہم عدالت میں پیش ہوں گے، ہم آئین ،رول آف لا کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہاں رنگ بازی ہورہی ہے، وہ اپنا مطلب اخذ کرتے ہیں، جو فیصلہ ہوا ہی نہیں ہوتا وہ سنا دیتے ہیں، قوم کو گمراہ کرتے ہیں، اگر ان کو انتخابات چاہیے ہوتے تو یہ فنڈز ریلیز کردیتے، وہ انتخابات ہرگز نہیں چاہتے۔