اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید الفطر کے حوالے سے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں رہنما جمیعت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر تمام اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارک پیش کرتا ہوں، دعا ہے کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے اور رمضان المبارک میں مسلمانوں کی عبادات قبول کر کے پوری جزاء عطاء فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ عید پر دکھ اور تکلیف میں مبتلا مسلمان بھائی، بہنیں، بزرگ اور بچوں کا دکھ محسوس ہو رہا ہے، ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم اپنا دینی اور ملی فریضہ سمجھتے ہیں کہ ظلم کے خلاف ان کی جدوجہد میں شریک ہو۔