لاہور: (دنیا نیوز) مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چودھری کا ردعمل سامنے آ گیا۔
واضح رہے کہ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو ٹیپ میں اعجاز احمد کو فون کرنے والے امیدوار چودھری حفیظ نے اپنا تعارف کروانے کے بعد کہا کہ وہ کسی کے لیے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ لینا چاہتا ہے، پارٹی کو کتنا چندہ دینا ہوگا؟
اس پر مبینہ طورپر اعجاز چودھری نے کہا کہ عمران خان سے ملنا ہے تو کم از کم ایک کروڑ دینا ہو گا اور ٹکٹ لینا ہے تو آج کل ہی عمران خان سے ملاقات کرلیں، پارٹی کے لیے چندے کی حد لامحدود ہے۔
اعجاز چودھری نے آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو میں آواز تو میری ہی ہے لیکن تین چار جگہ جوڑ لگائے ہوئے ہیں، بات کو توڑ مروڑ کو جوڑا گیا ہے، جو بات کی اس پر کوئی پریشانی نہیں۔