اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت کے امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔
وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے شہباز شریف کو اپنے حالیہ دورہ ازبکستان اور پاکستان کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی بریفنگ دی۔