اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں مرحوم مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے اور مولانا فضل الرحمٰن سے مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت آج دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز اجراء سے متعلق حکم پر غور ہوگا۔